کراچی ایکسپومیں ٹیکسپونمائش شروع، خریداروں کی گہری دلچسپی

کراچی ایکسپومیں ٹیکسپونمائش شروع، خریداروں کی گہری دلچسپی

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپوپاکستان نمائش کا آغازہوگیا جس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا۔۔

وفاقی وزارت تجارت کے تحت ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی سالانہ نمائش میں شرکت کرنیوالے غیرملکی خریداروں نے پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ڈاکٹر عائشہ غوث، وفاقی سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی، ٹڈاپ کے سی ای او زبیرموتی والا، سیکریٹری ڈاکٹر فرید اقبال نے شرکت کی۔ ٹیکسپو 2023 میں 300 سے زائد نمائش کنندگان، پاکستان کے معروف ڈیزائنرز اوردنیا بھر سے 300 سے زائد صنعت کے ماہرین شرکت کرینگے ۔نمائش کے پہلے روز چین، نیدرلینڈ، ملائیشیا، کینیااور دیگر ملکوں کے تجارتی وفود نے وفاقی سیکریٹری کامرس صالح فاروقی اور سی ای او ٹڈاپ زبیر موتی والا اور سیکریٹری ٹڈاپ ڈاکٹر فرید اقبال قریشی سے ملاقاتیں کیں۔ نمائش کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں پاکستانی تخلیق کاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں معروف ڈیزائنرز کے تیار ملبوسات اور فیشن ٹرینڈز پیش کیے گئے ۔

کراچی ایکسپو

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں