اسٹاک ایکسچینج :مندی برقرار،انڈیکس مزید63پوائنٹس گرگیا

 اسٹاک ایکسچینج :مندی برقرار،انڈیکس مزید63پوائنٹس گرگیا

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی مندی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس 63پوائنٹس کی کمی سے 41266 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 19 ارب روپے کاخسارہ ہوا جب کہ حصص کی کاروباری مالیت 66فیصد گھٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوہونے والی مندی کا تسلسل جمعرات کو بھی برقرار رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 21پوائنٹس کی کمی سے 14658پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس80پوائنٹس کی کمی سے 27622پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی سرمایہ 62کھرب58ارب روپے رہ گیا۔ جمعرات کو2ارب86کروڑ روپے مالیت کے 9 کروڑ 99لاکھ حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 303کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور35 میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،گل احمد،پاک ریفائنری،میپل لیف اور نشاط پاور کے سودے نمایاں رہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں