صنعتی ترقی یافتہ ممالک سے تعاون بڑھایاجائے ،وفاقی چیمبر

 صنعتی ترقی یافتہ ممالک سے تعاون بڑھایاجائے ،وفاقی چیمبر

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے۔۔

 سلسلے میں کافی زیادہ پو ٹینشل موجود ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی تعلقات میں اصل ضرورت صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ہے تاکہ تیز رفتار صنعتکاری، درآمدی متبادل اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کا خواب پورا ہو سکے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک اعلیٰ سطح پاکستانی تجارتی وفد نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز کے صدرPeter Mc Mullin کے ساتھ ویتنام کے شہر ہنوئی کا دورہ کیا ہے ۔دورے کے دوران وفد نے ویتنام کے کاروباری ماحول اور پالیسیوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے معلومات حاصل کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں