دنیا پاکستانیوں کی آئی ٹی مہارت کا اعتراف کررہی ،امین الحق

دنیا پاکستانیوں کی آئی ٹی مہارت کا اعتراف کررہی ،امین الحق

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ دنیا اب پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کا اعتراف کررہی ہے۔۔

 پاکستان کے آئی ٹی ماہرین، ٹائم زون اور انگریزی لب و لہجے دنیا میں منفرد اہمیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش اور جائیٹکس افریقہ ڈیجیٹل سمٹ کے موقع پر مختلف عالمی وفود سے ملاقاتوں میں کیا۔وفاقی وزیر نے مراکش میں جائیٹکس گلوبل نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی نمائش مراکش میں آج تک جاری رہے گی،  نمائش میں پہلی بار پاکستان سے 14 کمپنیاں، 10 اسٹارٹ اپس اور 200 سے زائد آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔ امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں