مئی :سیمنٹ کی کھپت میں 19.4فیصداضافہ ریکارڈ

مئی :سیمنٹ کی کھپت میں 19.4فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ مئی کے دوران سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگیا۔۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مئی میں سیمنٹ کی کھپت 19.4فیصد بڑھی جب کہ فروخت 39لاکھ 66ہزار میٹرک ٹن رہی۔ اس دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 34لاکھ 33ہزار میٹرک ٹن رہی،برآمدات 5لاکھ 33ہزار ٹن رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت 4کروڑ 5لاکھ میٹرک ٹن رہی۔سیمنٹ کی کھپت پچھلے مالی سال کے 11ماہ سے 14.9فیصد کم رہی۔خیال رہے کہ اپریل میں ملکی سیمنٹ کی فروخت ساڑھے 16فیصد کم ہوئی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں