اسٹاک ایکسچینج:تیزی،49فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے سے 41352 پربند ہوا۔۔
، اس دوران سرمایہ کاروں کو 17 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 49 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ بعدازاں سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 5.91 پوائنٹس کے اضافے سے 14664.14 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 76 پوائنٹس کے اضافے سے 27699.53 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مجموعی سرمایہ 62 کھرب 76 ارب روپے ہوگیا۔