انڈس موٹرز کا8جون تک پلانٹ مکمل بند کرنے کا اعلان

 انڈس موٹرز کا8جون تک پلانٹ مکمل بند کرنے کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر)انڈس موٹرز کمپنی نے 3 سے 8 جون تک پلانٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا ۔اس ضمن میں کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔۔

انڈس موٹرز کے مطابق کمپنی کو خام مال کی سپلائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ،ایل سیز کھولنے میں مشکلات کی وجہ سے سپلائی چین شدید متاثرہے ۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق کمپنی کے پاس پیداواری عمل کیلئے مناسب انونٹری موجود نہیں ہے جس کے باعث 3 سے 8 جون تک پلانٹ مکمل بند رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں