انڈسٹری اورکیپٹو پاور کی گیس48گھنٹوں کیلئے بند

انڈسٹری اورکیپٹو پاور کی گیس48گھنٹوں کیلئے بند

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی کی صنعتوں کیلئے بری خبر،سسٹم میں شدید کمی کے باعث انڈسٹری اور کیپٹو پاور کی گیس 3سے 5 جون تک بند رہے گی۔۔

۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے تمام انڈسٹریل ایسوی ایشنز کو آگاہ کر دیاہے ۔ایس ایس جی سی کے مطابق گیس میں کمی اور لائن پیک متاثر ہونے سے 3 جون 8 بجے سے 5 جون 8 بجے صبح تک 48 گھنٹوں کیلئے گیس بند رہے گی۔اس دوران گیس استعمال کرنے والی انڈسٹری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کا کنکشن 7 روز تک کیلئے منقطع کیا جاسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں