پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلی شپمنٹ قازقستان روانہ

پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلی شپمنٹ قازقستان روانہ

گلگت (اے پی پی)پاکستان کی تجارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوآرڈی لیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک ایگریمنٹ (کیو ٹی ٹی اے ) کے تحت پاکستان کی تاریخ کی۔۔

پہلی ٹرانزٹ شپمنٹ چائنہ کے ذریعے قازقستان روانہ کر دی گئی ۔ اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تجارت سے وابستہ افراد مستفید ہوں گے اور پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھل جائینگی۔ اس شپ منٹ کے سلسلے میں سوست ڈرائی پورٹ پر ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قازقستان کے سفیر یرزہان قسطافین سمیت گلگت بلتستان کے حکومتی عہدیداروں اور تجارت سے وابستہ افراد نے خصوصی شرکت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں