یونائیٹڈ بزنس گروپ کااقتصادی ایمرجنسی کے نفاذ پر زور

یونائیٹڈ بزنس گروپ کااقتصادی ایمرجنسی کے نفاذ پر زور

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ ( یو بی جی)نے ملک کو درپیش اہم معاشی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور اسے پائیدار ترقی اور۔۔

معاشی استحکام کی طرف لے جانے کیلئے اقتصادی ایمرجنسی کے نفاذ پر زوردیا ہے ۔ زبیر طفیل ، شیخ خالد تواب ،مظہر علی ، حنیف اور دیگر نے ہنگامی معاشی جامع اصلاحات کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے جس سے تمام معاشی شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ برآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی اور ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے معاشی شعبہ متاثر ہوا ہے ۔ معاشی ایمرجنسی ایک مضبوط مالیاتی فریم ورک تیار کرنے کی سمت کام کرے گا جو قیمتوں میں استحکام، روزگار پیدا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے مقاصد کو مؤثر طریقے سے متوازن کرتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں