گیس نرخ میں اضافے سے پیداوار متاثر ،عاطف اکرام

گیس نرخ میں اضافے سے پیداوار متاثر ،عاطف اکرام

کراچی (این این آئی)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ گیس نرخوں میں50فیصد اضافے سے عوام، پیداوار اور برآمدات متاثر ہوں گی۔

 جبکہ ملک میں غربت بڑھے گی،اس فیصلے سے عوام پر کئی سو ارب روپے کا بوجھ بڑھ جائے گاجب کہ سرکاری گیس کمپنیوں کو 226 ارب روپے کے اضافی فنڈ ملیں گے جس کا کوئی جواز نہیں ہے ،صارفین گروپس کے لیے گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں