ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 388پوائنٹس تیز،64ارب منافع

ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 388پوائنٹس تیز،64ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای100انڈیکس388پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے 41352 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 64 ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ 48.24 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ماہرین کے مطابق حکومت کی معاشی سدھار لانے کیلئے کوششیں ،نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کے اعلانات،پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد معاشی اشاریوں میں بہتری کے امکانات اور ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی جانب راغب کر دیا ہے ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق کے ایس  ی30انڈیکس132پوائنٹس کے اضافے سے 14664پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 27416 پوائنٹس سے بڑھ کر27699پوائنٹس پر جا پہنچا ۔سرمایہ 62کھرب76ارب روپے ہوگیا ۔مجموعی طور پر 1621کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 782کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،713میں کمی اور126میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں