رواں مالی سال گندم کی امدادی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رواں مالی سال گندم کی امدادی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (بزنس رپورٹر)رواں مالی سال گندم کی سرکاری امدادی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گندم کی قیمت میں فی من 2 ہزار205روپے کا اضافہ ہوا۔۔

مالی سال 2022-23 کے آغاز پر گندم کی امدادی قیمت 1765 روپے فی من تھی، ڈالر مہنگا ہونے سے دوسری بار امدادی قیمت 2300 روپے مقرر کی گئی جبکہ ماہ اپریل میں نئی امدادی قیمت 3 ہزار 970 روپے کر دی گئی، ایک سال میں فی من گندم کی قیمت میں 2ہزار 205 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا۔ناقص انتظامی پالیسیوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 5400 روپے تک فروخت ہوئی۔سال 2022 میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 607 روپے کا تھا۔سال 2023 میں 10 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار 214 روپے کا  ہو گیا۔ سال 2022 میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1208 روپے اور 2023 میں 2 ہزار 417 روپے تک جا پہنچا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں