حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھابجٹ پیش کیا، مرزا اختیار بیگ

 حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھابجٹ پیش کیا، مرزا اختیار بیگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی چیمبرکے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے۔۔

معاشی مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے تاہم ایکسپورٹرز نے ڈیوٹی ڈرا بیک اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ بزنس کمیونٹی نے حکومت سے آئی ایم ایف پروگرام کو جلد از جلد بحال کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ملک میں معاشی غیر یقینی ختم ہوسکے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سولر پینل پر ڈیوٹی میں کمی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں مدد دے گی۔ حکومت کو زراعت، صنعت اور تعمیراتی شعبوں کی اہمیت کا احساس ہوا ہے اور بجٹ میں ان شعبوں کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات لئے گئے ہیں جو خوش آئند ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں