ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان،مزید3روپے سستا

ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان،مزید3روپے سستا

کراچی (دنیا نیوز،آن لائن )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے ۔

جمعہ کوبھی انٹربینک میں ڈالر1.02اوراوپن مارکیٹ میں 3روپے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.02 روپے کی کمی سے 291.76روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے کی نمایاں کمی سے 293روپے کاہوگیا ،اسی طرح یورو2روپے کی کمی سے 316روپے پرآگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ 370روپے پر مستحکم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں