ایس ای سی پی نے ورلڈ انویسٹر ویک کا افتتاح کیا
کراچی(کامرس ڈیسک)عبدالرحمن وڑائچ، کمشنر، سیکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن ایس ای سی پی نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام تقریب میں ورلڈ انویسٹر ویک 2023 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
انویسٹر ویک سرمایہ کاروں کی رسائی، تعلیم اور آگاہی کی پورے ہفتے کی تقریبات پر مشتمل ہوگا جس کا عنوان فنانشل انکلوژن فیسٹیول ہے جس کا اہتمام انویسٹر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ایس ای سی پی کے تعاون اور رہنمائی سے کیا گیا ہے ۔پی ایم ای ایکس کے چیئرمینعبدالقدیر میمن نے کہاچونکہ ہم ورلڈ انویسٹر ویک 2023 کا آغاز کر رہے ہیں،پی ایم ای ایکس علم اور بہترین طریقوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔یہ ہفتہ پاکستان کے اندر مالیاتی خواندگی کو بڑھانے کے لیے ہماری انتھک مہم کی علامت ہے ۔عبدالرحمن وڑائچ نے کہا کہ ایس ای سی پی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے مالیاتی خواندگی کے اقدامات کو آگے بڑھاتا رہے گا۔