غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجنا درست فیصلہ ،میاں زاہد

غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجنا درست فیصلہ ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ درست ہے۔

 اہم اصلاحات کو مزید ٹالنے سے معاملات توقع سے زیادہ تیزی سے بگڑجائیں گے جنہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہو گی۔کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا مستقل گاہک بن گیا ہے ۔ جو گاہک ادھار واپس کرنے کے قابل نہ ہواسے زیادہ وقت تک کوئی برداشت نہیں کرتا، اس لئے معاشی طور پرخود کفیل ہونا ہی ملک کو بچانے کا واحد ذریعہ رہ گیا ہے ۔میاں زاہد نے مزیدکہا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرے اورملکی معیشت کو جونکوں سے بچانے کی ابتداء ناکام سرکاری اداروں کی فوری فروخت سے کرے کیونکہ یہ ملک کیلئے ایک بڑی مصیبت بنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں