ڈالر75پیسے سستا،سونا2لاکھ 15ہزار100روپے پرمستحکم

ڈالر75پیسے سستا،سونا2لاکھ 15ہزار100روپے پرمستحکم

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہو گیا،ادھر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر53پیسے کی کمی سے 285.97روپے پرآگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر75پیسے کی کمی سے 287.50 روپے کا ہوگیا۔

 دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا2ڈالرکی کمی سے 1999ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے اور دس گرام 1لاکھ84ہزار414روپے پر برقرار رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں