ایس ایم منیر کی پہلی برسی،تاجروں کاخراج عقیدت

ایس ایم منیر کی پہلی برسی،تاجروں کاخراج عقیدت

کراچی(بزنس ڈیسک)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے سابق سرپرست اعلیٰ اور پاکستان کے معروف بزنس لیڈر ایس ایم منیر کی پہلی برسی کے موقع پر کاٹی کے صدر فراز الرحمان۔۔۔

 ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی سمیت مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر فراز الرحمان نے کہا کہ ایس ایم منیر نے بزنس کمیونٹی کی خدمت اور معیشت کو بہتر سمت میں لے جانے کیلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی، انہوں نے اپنی زندگی بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردی تھی ،یہی وجہ تھی کہ بزنس کمیونٹی مرحوم سے بہت محبت کرتی تھی۔ ایس ایم منیر مرحوم نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل حل کرانے کیلئے جس طرح جدوجہد کی وہ مثالی ہے ۔ اپنی زندگی کے آخری روز بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے تھے ۔ادھریونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، صدر زبیرطفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری،چیئرمین سندھ زون شیخ خالدتواب، سیکریٹری جنرل(سندھ)حنیف گوہر،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،سابق صدر سارک چیمبرافتخار علی ملک، یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاری اور دیگر رہنماؤں نے ایس ایم منیر (بھائی جان)کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں