ڈالرکی قدر کم ،سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600روپے پرمستحکم

ڈالرکی قدر کم ،سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600روپے پرمستحکم

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزروپے کے مقابلے ڈالرسستا ہو گیا،ادھر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے کی کمی سے 284.53روپے پر آگیا۔

 فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے گھٹ کر285.50روپے پر آگیا،اسی طرح یورو1.50روپے کی کمی سے 310.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 4.50 روپے کی نمایاں کمی سے 361.50روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2094 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2لاکھ 23 ہزار 600 روپے اورد س گرام1لاکھ 91ہزار 70 روپے پر مستحکم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں