پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16فیصد کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16فیصد کمی ریکارڈ

لاہور(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی تا نومبر 54 لاکھ 18 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔۔

 جو 16 فیصد کم ہے ۔ نومبر میں 13 لاکھ 73 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو 11 فیصد کم ہے۔ پہلے 5 ماہ میں 4 لاکھ 82 ہزار ٹن فرنس آئل، 26 لاکھ 46 ہزار ٹن ڈیزل، 29 لاکھ 97 ہزار ٹن پٹرول اور 3 لاکھ 24 ہزار ٹن دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں