قطرکانفرنس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندارپذیرائی

قطرکانفرنس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندارپذیرائی

اسلام آباد(نمائند ہ دنیا)نگران وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ قطر کانفر نس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی ہوئی ہے اور پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پرمثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔

کانفرنس میں پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیت 30 آئی ٹی کمپنیوں کے حکام شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کا دورہ ایشیا کے پانچوں ریجنز میں ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کیلئے کوششوں کا ایک سلسلہ ہے ، قطری حکام اور بزنس گروپس سے ملاقاتیں حوصلہ افزا ہیں،پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں قطر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سنگ میل بن سکتی ہیں، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں مشترکہ اور محفوظ پلیٹ فارم تیار کیا جاسکتا ہے ، سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس تیار ہورہے ، پاکستان کے آئی ٹی ہنر مند اور کمپنیاں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں