فرانسیسی کار ساز کمپنی کاپاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
لاہور(آئی این پی)فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک کمی کا اعلان کر دیا۔
فرانسیسی کار ساز کمپنی پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی گاڑی پیوگیوٹ 2008کی قیمت میں سال کے آخر میں ایک لاکھ روپے رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پیوگیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کر کے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے سے کم کر کے 77 لاکھ کر دی گئی ۔