موسمی تبدیلی خطرہ ،نظر انداز کرنا خود کشی کے مترادف،اپٹما
جڑانوالہ (آن لائن)چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما)حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی حقیقی خطرہ بن چکی ہے ، اس خطرے کونظر انداز کرنا خود کشی کے مترادف ہو گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کیلئے وسائل کا انتظام کرکے بھر پور کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان10ملک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، پاکستان کی معیشت کو 2022 کے سیلابوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔33 ملین لوگ متاثر ہوئے جبکہ 1700 سے زائد قیمتی جانیں بھی موسیماتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کن بارشوں کی نظر ہو چکی ہیں مگر اس خطرے سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے لئے ابھی تک کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کی جا سکی جو افسوسناک ہے ۔