ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان، سونا 4200 روپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھر ایک تولہ سونا 4200 روپے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 15پیسے کی کمی سے 284.38روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے کی کمی سے 285.25روپے کاہوگیا ، یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو 310.50روپے گھٹ کر 310 روپے کاہوگیا ،اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر361.50روپے سے کم ہو کر 361 روپے پر آ گئی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 2057 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 4200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے اوردس گرام 3601 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔