اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
کراچی (آن لائن )پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے جمعرات کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ۔پہلی بار انڈیکس 64700پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔۔
جبکہ 100انڈیکس مزید800 پوائنٹس بڑھ گیا ۔ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب8ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور 53.73 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے ۔ جمعرات کوبھی اسٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کے ایس ای100انڈیکس 800.35 پوائنٹس بڑھ گیا ، جس سے انڈیکس 63917.72 پوائنٹس سے بڑھ کر64718.08پوائنٹس ہو گیا، اسی طرھ242.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 21351.74پوائنٹس سے بڑھ کر 21594.10 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس42533.31پوائنٹس سے بڑھ کر 43034.07 پوائنٹس پرجاپہنچا ۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب8ارب 15 کروڑ 23 لاکھ 13ہزار270روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92 کھرب 6 ارب 94 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار 808 روپے سے بڑھ کر 93 کھرب 15 ارب 9 کروڑ 66 لاکھ 25 ہزار 78 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک میں جمعرات کو 37 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 31 کروڑ 65 لاکھ 26 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو35ارب روپے مالیت کے 98کروڑ48لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک میں گز شتہ روز مجموعی طور پر 402کمپنیوں کا کاروبار ہوا،جس میں سے 216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 167میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 24 کروڑ 60 لاکھ ، سنر جیکو پاک 9 کروڑ 88 لاکھ، حیسکول پٹرول 6کروڑ5لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 5کروڑ92لاکھ اور پی ٹی سی ایل 4کروڑ32لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔