فری لانسرز کیلئے ٹیکس کی سہولت: میزان بینک کا بی فائلرسے معاہدہ
کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک نے فری لانسرز کیلئے دستیاب ٹیکس سہولت کی خدمات کو بڑھانے کیلئے بی فائلر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ۔
اس شراکت داری کا مقصد ڈیجی فری لانسرز صارفین سمیت میزان فری لانسرز اکاؤنٹ ہولڈرز کوبی فائلر کی ٹیکس سے متعلق خدمات رعایتی قیمت پر فراہم کرنا ہے ،اس شراکت داری کے ذریعے بی فائلر میزان فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اسٹریم لائن اور موثر ٹیکس خدمات کو یقینی بنائے گی۔ بی فائلر ایف بی آر کے ساتھ این ٹی این رجسٹریشن سے لے کر ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل جیسی خدمات فراہم کرتی ہے ۔اس سلسلے میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن اور بی فائلر کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر تیجانی نے معاہدے پر دستخط کیے ۔بی فائلر کی طرف سے ٹیکس سے متعلق خدمات رعایتی قیمت پر حاصل کرنے کیلئے میزان فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز اور میزان ڈیجی فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز کو میزان بینک کی طرف سے ایک تعارفی ای میل یا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔