وفاقی چیمبر کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارآج ہوگا

وفاقی چیمبر کے زیر اہتمام  آگاہی سیمینارآج ہوگا

لاہور(اے پی پی)ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار آج ہوگا۔ترجمان کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل) آفس لاہور اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کے باہمی اشتراک سے پرسپیکٹو اینڈ گروینگ کمپنیز کیلئے۔۔

 کیپٹل اور فنڈز میں اضافے کے مواقع پر خصوصی آگاہی سیمینار (آج) منگل کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہو گا۔آگاہی سیمینار میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز،پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان،پی ایس ایکس کے شیئر ہولڈر ڈائریکٹرز احمد چنائے اور جاوید قریشی خطاب کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں