60ارب سے زائد ٹریژری بلز فروخت

60ارب سے زائد ٹریژری بلز فروخت

کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک نے 60 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں۔

تین ماہ سے ایک سال تک کی مدت کے لیے بلوں کو فروخت کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں کو فروخت کیا ہے ۔ٹریژری بلزکی فروخت کا ہدف 480 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ ٹریژری بلز کیلئے بینکوں سے ایک ہزار 153 ارب روپے کی پیشکش ملی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 سے 15 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں