اسٹا ک ایکسچینج:تیزی، 52 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹا ک ایکسچینج:تیزی، 52 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی (آن لائن)اسٹا ک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس355پوائنٹس کے اضافے سے 61914 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

، اس دوران سرمایہ کاروں کو 16ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ52فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ایک موقع پرانڈیکس میں کمی واقع ہوئی تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت سمت کی جانب گامزن رہی ۔ ماہرین کے مطابق ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق اور حکومت سازی کی راہ ہمورہونے جیسے عوامل پر سرمایہ کاروں میں مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای 30 انڈیکس 132پوائنٹس کے اضافے سے کے 61914پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 41390پوائنٹس سے بڑھ کر41491پر جا پہنچا ۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر89کھرب49ارب روپے ہوگیا۔جمعرات کو 13ارب روپے مالیت کے 32کروڑ48لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں