مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ بڑھ گئے

مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ بڑھ گئے

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل اور اسپنرز کی جانب سے روئی کی خریداری میں دلچسپی کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا گو کہ اونچے بھاؤ کی وجہ سے کاروباری حجم بہت محدود ہے ۔

 بھاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر ٹیکسٹائل کے بڑے گروپ خریداری کر رہے ہیں۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا تسلسل جاری ہے ۔ بجلی، گیس، پٹرول کی مصنوعات وغیرہ کے بھا ؤمیں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے اپٹما کے اداروں کے علاوہ تمام چیمبر آف کامرس، تمام انٹرنیشنل زون صنعتی و کاروباری ادارے حکومت کو اپیلیں کر رہے ہیں کہ ایسی صورتحال میں انڈسٹریز نہیں چلائی جا سکتی۔ شرح سود بھی ناقابل برداشت ہے اور ریفنڈ میں اربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کے دام اور مانگ میں بہت کمی ہے مارکیٹوں میں زبردست مالی بحران ہے جو مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔ ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر ہوتی جا رہی ہے ۔ٹیکسٹائل اسپنرز کا کہنا ہے کہ ہم دو دھاری تلوار سے معاشی طور پر قتل ہو رہے ہیں۔ ایک جانب روئی کا اسٹاک پڑا ہوا ہے دوسری جانب کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کا اسٹاک پڑا ہوا ہے جس پر مسلسل سود بڑھتا جا رہا ہے جو یارن اور مصنوعات فروخت کی ہوئی ہے ان کی ادائیگیوں میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ اس سال صبح سندھ کے زریں علاقوں اور صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں اگیتی کپاس کی رپورٹ کے مطابق خاطر خواہ بوائی ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں