کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی ٹیکس محتسب سے ملاقات

کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی ٹیکس محتسب سے ملاقات

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی قیادت میں وفد نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے ملاقات کر کے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے متعلق اپنے تحفظات سے تفصیلی آگاہ کیا ۔۔

 وفاقی ٹیکس محتسب نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت برآمد کنندگان کے سہارے چلتی ہے اس لئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان،میجر (ر)اختر نذیر، شاہد حسن شیخ،سعید خان،میاں عتیق الرحمان، عرفان ایوب، اسلم طاہر، افتخار اسلم اور عامر شیخ شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں