ڈالرکی قدرمعمولی کم،تولہ سونا 900روپے مہنگا

ڈالرکی قدرمعمولی کم،تولہ سونا 900روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں فروری کے آخری روز ڈالر مہینے کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ ادھر ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1پیسے کی کمی سے 279.11 روپے پر بندہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر282.04روپے کی سطح  پر مستحکم رہا تاہم یورو 27 پیسے کے اضافے سے 304.25روپے پر جا پہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2057ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 900روپے کے اضافے سے 2لاکھ15ہزار700روپے اوردس گرام 772 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2570 روپے پرمستحکم رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں