چین کو اسپورٹس مصنوعات برآمدات 31 فیصد بڑھ گئیں

چین کو اسپورٹس مصنوعات برآمدات 31 فیصد بڑھ گئیں

بیجنگ(این این آئی)سال 2023کے دوران چین کو اسپورٹس مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کو کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ چین میں باسکٹ، فٹ بال اور والی بال جیسی اشیاء کی بڑھتی طلب ہے ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے کہا کہ ترقی کا یہ رجحان عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی کھیلوں کی مصنوعات کے معیار اور مسابقت اور ایتھلیٹک سازوسامان کے شعبے میں اضافہ پاکستان اور چین کے درمیان اس شعبے میں مزید توسیع اور تعاون کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق2023 میں پاکستان کی باسکٹ بال، فٹ بال اور والی بال کی چین کو برآمدات 11.93 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں