آئی ایم ایف سے متعدد پروگرامز کے باوجود ہم ریفارمز نہیں لاسکے ،ٹیکس ماہرین

 آئی ایم ایف سے متعدد پروگرامز کے باوجود ہم ریفارمز نہیں لاسکے ،ٹیکس ماہرین

لاہور(آئی این پی)ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں ہر حکومت قرض لینے کے لیے تو۔۔

 حکمت عملی بناتی ہے لیکن قرض اتارنے کیلئے کبھی تدبیر نہیں کی گئی ،مختلف ادوار میں پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 23پروگرامز کر چکا ہے مگر ہم ریفارمز لا سکے ہیں نہ اسٹرکچر بنا سکے ہیں اورنہ ہی کوئی روڈمیپ بنایا گیا ہے جس سے معیشت کو کوئی سمت مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق چودھری ،نائب صدر پاکستان ٹیکس بار عاشق علی رانا ،ملک ہارون احمد ،محمد صفدر ،فیصل اقبال خواجہ ،ڈاکٹر اکرام الحق ،رانا محمد آصف ،طارق محمود میو،فاروق مجید اورملک امانت بشیر نے ‘‘ پاکستان کب تک کشکول اٹھائے پھرے گا ؟’’ کے عنوان سے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں