پاکستان کی چین کو ہوزری برآمدات میں 45فیصد اضافہ

پاکستان کی چین کو ہوزری برآمدات میں 45فیصد اضافہ

بیجنگ (این این آئی)پاکستان کی جانب سے چین کو ہوزری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں سال 2023میں 45فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

گوادر پرو کے مطابق گوانگڑو میں پاکستان کے قونصل یٹ جنرل میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ ہوزری کی برآمدات میں اضافہ پاک چین مضبوط تجارتی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان کا مسابقتی فائدہ اس کی مضبوط ٹیکسٹائل صنعت میں مضمر ہے جو اپنی معیاری مصنوعات اور لاگت کی تاثیر کیلئے جانا جاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 میں پاکستان سے چین کو مجموعی طور پر پینٹی ہوز، ٹائٹس، اسٹاکنگ، موزے اور دیگر ہوزری کی برآمدات 14.32 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں جبکہ 2022 میں یہ 45 فیصد اضافے کے ساتھ 9.81 ملین ڈالر تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں