امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں کمی

امریکا کو اشیااور خدمات  کی برآمدات میں کمی

اسلام آباد(اے پی پی)امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 8 ماہ میں امریکا کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.626 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 4.046 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری 2024 میں امریکاکو اشیااور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 424.49 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 10.97 فیصد کم ہے۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں