پاکستان اوریواے ای کے درمیان تجارت میں اضافہ

پاکستان اوریواے ای کے درمیان تجارت میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 8 ماہ میں دبئی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.102 ارب ڈالر، ابوظبی 72.41 ملین ڈالر، فجیرہ 98.48 ملین ڈالر، راس الخیمہ 29.46 ملین ڈالر، اجمان 12.27 ملین ڈالر، شارجہ 21.69 ملین ڈالر اور اومال قوین کو برآمدات سے ملک کو 0.63 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پہلے 8 ماہ میں دبئی سے درآمدات کاحجم 3.131 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو4.015 ارب ڈالرتھا، ابوظہبی سے درآمدات پر574.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.097 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں