اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سونا مہنگا،ڈالر معمولی سستا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سونا مہنگا،ڈالر معمولی سستا

کراچی (بزنس ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز ہوا۔ ادھر ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی گئی جبکہ ایک تولہ سونا 2800روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں پیرکو مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہوکر 66 ہزار 796 پر بند ہوا ۔

 حصص بازار میں23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا کاروبار 8 ارب 36 کروڑ روپے میں طے ہوا، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 406 ارب روپے ہے۔ ادھر اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1پیسے کی کمی سے 277.94روپے پرآگیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2800روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے اوردس گرام 2401 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704  کا ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں