سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کرگیا

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کرگیا

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو عیدالفطر کی تعطیلات سے ایک روز قبل کاروبار میں تیزی کا نیاریکارڈ قائم ہوا اور کے ایس ای 100 انڈکس 694.73 پوائنٹس (1 فیصد) کے اضافہ کے بعد 70314.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں 100انڈیکس 820 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ریکارڈ 70ہزار 677پوائنٹس رہی۔بازار میں38 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 17.27 کروڑ روپے سے زائد رہی مارکیٹ کے سرمائے میں 77 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ 51.27 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 156 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہو۔مارکیٹ میں مجموعی طوپر38 کروڑ، 93 لاکھ، 96ہزار، 548 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.27 ارب روپے تھی۔ گزشتہ روز ورلڈکام ٹیلی کام لمیٹڈ کے تین کروڑ، 43 لاکھ، 72 ہزار807 حصص، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے دوکروڑ، 78 لاکھ، 19 ہزار اورپی آئی اے کے 1 کروڑ، 90 لاکھ، 39ہزارحصص کالین دین ہوا۔ واضح رہے گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 69 ہزار 720 پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ ماہرین مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ 14 اپریل کو واشنگٹن جا رہے ہیں، جہاں وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور اس دوران پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے بڑے قرض پروگرام کے لیے بھی بات چیت ہو گی، اس ممکنہ پیشرفت نے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں