دھاگے پر سٹہ بازی پر پابندی لگانے کی اپیل

دھاگے پر سٹہ بازی پر  پابندی لگانے کی اپیل

فیصل آباد(آن لائن) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چودھری اعجاز احمد ناگرہ نے ۔۔

سوتر منڈی میں دھاگے کی خرید و فروخت پر ہونے والی سٹہ بازی پر مکمل پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جہاں سوتر کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں دھاگے سے تیار ہونیوالی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی ہے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا اگر سٹہ بازی روک دی جائے تو دھاگے کے نرخوں میں کمی یقینی ہوجا ئے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں