زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.282ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.282ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک مجموعی طورپر 4.282ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 30جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.445 ارب ڈالراور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔ 5 اپریل 2024 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 13.442 ار ب ڈالر ریکارڈکیاگیاجن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 8.040 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.401 ارب ڈالر تھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طورپر 3.595 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں