شیخ پرویز صدر ایف پی سی سی آئی کے مشیر صنعتی ترقی مقرر

 شیخ پرویز صدر ایف پی سی سی آئی کے مشیر صنعتی ترقی مقرر

اسلام آباد(اے پی پی)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد کومشیر برائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق شیخ پرویز احمد کی تقرری ان کے تجربے کے پیش نظر کی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔شیخ پرویز احمد نے پنجاب یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی، صنعتی ترقی اور بحالی کے لئے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے انہیں اپنا مشیر مقرر کیاہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں