اسٹاک مارکیٹ 70200پوائنٹس کی پست سطح پر بند

 اسٹاک مارکیٹ 70200پوائنٹس کی پست سطح پر بند

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بھی کاروبار ی اتار چڑھاو کا شکار رہی ۔۔

،مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 70600پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد70200پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 9 ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جبکہ 48.46 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اگرچہ کاروباری تیزی کی لہر آنے سے انڈیکس 70645 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 70ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا تھا اور انڈیکس 69700پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا مگر کاروبار کے اختتام سے قبل ریکوری کے باعث مارکیٹ ایک بار پھر70ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال تو ہو گئی مگر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 43.20 پوائنٹس کی کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 70233.00پوائنٹس سے گھٹ کر 70290.12 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 26.78پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 23120.59 پوائنٹس کی کمی سے 23093.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46233.00 پوائنٹس سے کم ہو کر 46207.85 پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 9 ارب 4 کروڑ 57 لاکھ 8 ہزار 746 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب 95 ارب 68 کروڑ 11 لاکھ 67 ہزار 315 روپے سے گھٹ کر 97 کھرب 86 ارب 63 کروڑ 54 لاکھ 58 ہزار 569 روپے رہ گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں