بینکوں کے ڈپازٹس کاحجم 28322 ارب روپے ریکارڈ

بینکوں کے ڈپازٹس کاحجم 28322 ارب روپے ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)بینکوں کے ڈپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری (اسٹاک) میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے ڈپازٹس کاحجم 28322 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 20.1 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 23580 ارب روپے رروپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر1.6فیصد نموہوئی، فروری میں بینکوں کے ڈپازٹس کاحجم 27886ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11964 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11835 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کی سرمایہ کاری(اسٹاک) کاحجم 26270 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19216 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں