پاک،آذربائیجان براہ راست پروازوں کا خیرمقدم

پاک،آذربائیجان براہ راست پروازوں کا خیرمقدم

کراچی(آن لائن)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ اس سے اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

اس طرح آذربائیجان پاکستان کیلئے جغرافیائی قربت اور زمینی تجارتی راستوں کی دستیابی کی وجہ سے اپنی برآمدات کو بڑھانے کیلئے بہت منافع بخش مارکیٹ پیش کرتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر Khazar Farhadov نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیاتاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بز نس ٹوبزنس اور پیپل ٹو پیپل مختلف سیکٹرز میں مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاشی سفارتکاری تجارتی سہولیات اور بہتر تجارتی مذاکرات کیلئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں