ایمریٹس گروپ:منافع، آمدن اور کیش بیلنس ریکارڈ سطح پر

ایمریٹس گروپ:منافع، آمدن اور کیش بیلنس ریکارڈ سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس گروپ نے اپنی سالانہ 2023-24 رپورٹ جاری کردی جس میں منافع، آمدن اور کیش بیلنس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ایمریٹس اور ڈناٹا دونوں کے2023-24 کے دوران منافع اور آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 31 مارچ 2024 ء کو اختتام پذیر مالی سال کیلئے ایمریٹس گروپ نے 18.7 ارب درہم (5.1 ارب امریکی ڈالر)کا ریکارڈ منافع حاصل کیا جو 71 فیصد زیادہ ہے۔ گروپ کی آمدن 137.3 ارب درہم (37.4ارب امریکی ڈالر)رہی جو 15فیصد زیادہ ہے۔ گروپ کا کیش بیلنس 47.1 ارب درہم (12.8 بلین امریکی ڈالر)رہاجو 11 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران گروپ کا مجموعی منافع 29.6 ارب درہم رہا۔ ایمریٹس ائر لائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ ایمریٹس گروپ نے ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ کارکردگی پیش کرکے اپنا معیار بلند کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں