ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان، سونا 1200 روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان، سونا 1200 روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، ادھر ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 278.18 روپے کا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 279.50 روپے پر آگیا تاہم یورو 35 پیسے کے اضافے سے 299.81 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 32 پیسے بڑھ کر 348.81 روپے جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2,337 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے کا ہوگیا۔ دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں