کراچی چیمبر اور نؤٹیک کے درمیان معاہدے پر دستخط

کراچی چیمبر اور نؤٹیک کے درمیان معاہدے پر دستخط

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبراور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نؤٹیک)نے ملک میں درکار ہنر مندوں کی تربیت کو فروغ دینے کیلئے باہمی شراکت داری کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے ۔

کراچی چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں ایم او یو پر چیئرپرسن نؤٹیک گلمینہ بلال احمد اور صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے دستخط کیے ۔ا س موقع پر ڈی جی نؤٹیک سندھ عزیز اللہ چانڈیو اور کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے ایم او یوز پر عمل درآمد کے چیئرمین جنید اسماعیل ماکڈا کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا جنہیں ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔چیئرپرسن نؤٹیک گلمینہ بلال نے کہا کہ ایم او یوکے تحت نؤٹیک نوجوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کرے گا اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فیڈ بیک میکنزم کے ذریعے مشاورت کے بعد نصاب کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔ افتخار احمد شیخ نے کہا کہ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے درکار ہنر مندوں کی تربیت کو فروغ دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں