ٹیکس اصلاحات کے ایجنڈے پراحتیاط کی جائے ،افتخار ملک

ٹیکس اصلاحات کے ایجنڈے پراحتیاط کی جائے ،افتخار ملک

کراچی (بزنس ڈیسک)سابق صدر سارک چیمبر ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی اورسابق چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)افتخار علی ملک نے ٹیکس اصلاحات کے ایجنڈے کے حوالے سے احتیاط پر زور دیتے ہوئے۔۔۔

موجودہ معاشی ماحول میں اضافی ٹیکسزکے ممکنہ نتائج سے خبردار کیااور کہا کہ ٹیکس اصلاحات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام پر ٹیکس لگانے پر بہت زیادہ انحصار کیا جائے گا۔انہوں نے نئے اقتصادی شعبوں کی تلاش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات ایسی کی جائیں جس سے غربت کی دلدل میں دھنسے ہوئے عوام مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوجائیں اور بزنس کمیونٹی جنہیں پہلے ہی کاروبار کرنے میں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے انکے مسائل مزید گھمبیر نہ ہوجائیں۔افتخار ملک نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی طرف سے ٹریکٹر زاور کیڑے مار ادویات جیسے زرعی سامان پر ٹیکس لگانے کی تجویز غربت کو مزید گہرا کر سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں